(9) اللہ تعالیٰ نے ایسے نیک انسان کا انجام یہ بتایا کہ اسے جنت کے بالا خانوں میں خوشیوں اور راحتوں سے بھیر زندگی ملے گی، اسی جنت کے پھل ہر حال میں اس سے قریب ہوں گے، وہ جب بھی ان میں سے کوئی پھل کھانا چایہ گا اس کے قریب آجائے گا اور ان سے بطور عزت افزائی کہا جائے گا کہ تم سب خوش و خرم رہو اور جو چاہو کھاؤ اور جو چاہوپیو، یہ جنت او اس کی ساری نعمتیں تمہیں ان اعمال صالحہ کی وجہ سے ملی ہیں جو تم نے دنیا کی زندگی میں کٹے تھے۔