فهرس الكتاب

الصفحة 3357 من 6343

(42) ایک دن قارون اپنی شان وشوکت اور جھوٹی کبریائی کی نمائش کے لی اپنے تمام جاہ حشم کے ساتھ خوبصورت ترین لباس زیب تن کیے شہر کے شاہراہ پر نکلا جب لوگوں نے اس کا یہ تزک واحتشام دیکھا تو ان کی آنکھیں چکاچوند ہوگئی اور دنیاوی زندگی کے خواہاں حضرات اس کا یہ ٹھاٹھ باٹھ دیکھ کر کہنے لگے کہ کاش ہمارے پاس بھی قارون جیسی دولت ہوتی اور ہم بھی اس کی طرح عیش وعشرت کی زندگی بسر کرتے یہ تو بڑی قسمت کا مالک ہے بنی اسرائیل کے علمائے صالحین نے ان کی یہ بات سن کر کہا کہ تمہاری نگاہوں سے آخرت اوجھل ہوگی ہے اور دنیا کو سب کچھ سمجھ بیٹھے ہو حالانکہ اللہ کی جنت کے مقابلے میں دناکی ان عارضی نعمتوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور وہ جنت اسے ملے گی جو ایمان لائے گا اور عمل صالح کرے گا اور اس نصیحت سے وہی فائدہ اٹھائیں گے جوصبر واستقامت کے ساتھ اللہ کے دین پر قائم رہیں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت