(22) مال ااولاد کی محبت میں آمی بہت سے گناہ کر بیٹھتا ہے، اس لیے اللہ تعالیٰ نے اسے مسلمانوں کے لیے امتحان اور آزمائش کا سبب بنایا ہے اور دیکھنا ہے کہ کون ان کو وجہ سے خیانتوں کا مرتکب ہوتا ہے اور کون شیطان کے فریب میں نہیں آتا اللہ کی نافرمانی نہیں کرتا اور اللہ کی یاد سے غافل نہیں ہوتا اسی لیے اللہ نے آیت کے آخر میں فرمایا ہے کہ جو اللہ کی رضال کو مال ودولت کی ہوس اور اولاد کی محبت پر ترجیح دے گا اللہ اسے اجر عظیم فرمائے گا۔