فهرس الكتاب

الصفحة 4250 من 6343

(43) آیات (61، 62، 63، 64) کی طرح یہاں بھی اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے لئے اپنی بعض نعمتوں کا ذکر کر کے انہیں دعوت فکر و نظر دی ہے، تاکہ وہ اپنے خلاق و رازق کو پہچانیں، اس پر ایمان لائیں اور صرفا سی کی عبادت کریں، فرمایا کہ اللہ نے ہی تمہارے لئے چوپائے پیدا کئے ہیں، جن میں بعض پر تم سوار ہوتے ہو، یعنی اونٹ اور بعض کے گوشت کھاتے ہوجیسے گائے، بکری اور بھیڑ، اور ان میں دوسرے فوائد و منافع بھی ہیں، ینی ان سے اون، بال اور چمڑا حاصل کرتے ہو اونٹ میں ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ ان پر اپنا سامان تجارت لاد کر ایک شہر سے دوسرے شہر جاتے ہو اور اس کے ذریعہ اپنا بری راستہ طے کرتے ہو اور کشتی کے ذریعہ بحری راستہ یہ سب اللہ کی نوع بہ نوع نشانیاں ہیں جو اس کے کمال قدرت اور بندوں کے لئے اس کی عظیم رحمت پر دلالت کرتی ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت