فهرس الكتاب

الصفحة 5381 من 6343

(13) مشرکین مکہ کے حق میں جب کوئی بھی دھمکی کارگر نہیں ہوئی، تو اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جو لوگ اس قرآن کو جھٹلا رہے ہیں ان کا معاملہ آپ مجھ پر چھوڑ دیجیے، مجھے معلوم ہے کہ ان کے ساتھ کیا کرنا چاہئے اور میں ان سے انتقام لنیے کی ہر طرح قدرت رکھتا ہوں اور وہ ان کی رسی ڈھیل دیں گے اور انیں صحت و عافیت دیں گے اور ڈھیر ساری نعمتیں دیں گے اور انہیں کشاں کشاں ہلاکت کے دہانے تک پہنچا دیں گے اور انہیں اس کا احساس بھی نہیں ہوگا۔

اور میں ان کی رسی خوب ڈھیل دوں گا انہیں عذاب دینے میں جلدی نہیں کروں گا یہاں تک کہ وہ اس خام خیالی میں مبتلا ہوجائیں گے کہ وہ اللہ کے پیارے بندے ہیں جبھی تو اس نے انہیں تانی سایر نعمتوں سے نوازا ہے۔ اسوقت میں انہیں اپنی شدید گرفت میں لے لوں گا اور یہ اللہ یک ان کے خلاف ایسی سخت ترین تدبیر ہوگی جس کو وہ براشت نہ کر پائیں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت