فهرس الكتاب

الصفحة 1934 من 6343

(12) اس سورت میں اللہ کی قدرت، اس کے علم وحکمت اور اس کی نعمتوں کے مظاہر کی آخری کڑی یہ آیت کریمہ ہے کہ وہ ان کی تمام ظاہر اور پوشیدہ باتوں اور ان کی حاجتوں اور ضرورتوں کو جانتا ہے، اس لیے انہیں اسی کے سامنے سر جھکانا چاہیے، اور اسی کی عبادت کرنی چاہیے تاکہ وہ ان کی ضرورتوں کو پوری کرتا رہے اور اس کی نعمتوں کا تسلسل باقی رہے، نیز چونکہ سیاق کلام مشرکین مکہ سے متعلق ہے اس لیے اس آیت میں انہیں دھمکی بھی دی گئی ہے کہ رسول اللہ کے خلاف ان کی سازشیں اللہ سے مخفی نہیں ہیں، کسی دن یہ سازشیں خود انہی کے گلے کا پھندا بن جائیں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت