فهرس الكتاب

الصفحة 6230 من 6343

(2) اس آیت کریمہ میں ان اہل کتاب کی زجر وتو بیخ کی گئی ہے جو رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان نہیں لائے اللہ نے کہا کہ اس کا سبب یہ نہیں تھا کہ انہوں نے حق کو نہیں پہچانا، بلکہ حق واضح ہوجانے کے بعد انہوں نے کفر کو ترجیح دیا۔

مفسرین لکھتے ہیں کہ تمام یہود و نصاریٰ بعثت نبوی سے پہلے، خاتم النبین کی آمد کا انتظار کرتے رہے یہاں تک کہ آپ مبعوث ہوگئے اس کے بعد آپ پر ایمان لانے میں اختلاف کر بیٹھے، بعض لوگ ایمان لے آئے اور بعض نے انکار کردیا سورۃ آل عمران آیت (91) میں اللہ تعالیٰ نے اسی بات کو یوں بیان فرمایا ہے: (وما اختلف الذین اوتوا الکتاب الامن بعدماجاء ھم العلم بغیانینھم) " اور اہل کتاب نے اپنے پاس علم آجانے کے بعد محض سرکشی اور حسد کی بنا پر اختلاف کیا۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت