فهرس الكتاب

الصفحة 1138 من 6343

(108) آیت (176) میں اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حکم دیا کہ وہ یہ وقعہ کرار قریش کو سنائیں، شاید کہ وہ عبرت حاصل کریں، اور کفر وعناد چھوڑ کر ایمان کی راہ اختیار کریں، یہاں یہ بتایا گیا ہے، کہ وعظ ونصیحت ہدایت پانے کے صرف ظاہری اسباب ہیں۔۔ ہدایت تو دراصل اللہ کی طرف سے ملا کرتے ہے، وہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے، اور جسے چاہتا ہے گمراہ کردیتا ہے اسلیے آدمی کو چاہیے کہ اللہ سے ہر وقت توفیق کی دعا کرتارہے اس کے سامنے دست سوال پھیلا کر نہایت عجزی وانکساری کے ساتھ یہ کہے کہ اے اللہ ! تو اپنے فضل وکرم سے مجھے اپنے دین پر قائم رکھ اپنی رضا کے کام لیتا رہ، اور خاتمہ بالخیر نصیب فرما۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت