فهرس الكتاب

الصفحة 3810 من 6343

35 اللہ تعالیٰ کے گوناگوں انعامات و احسانات کا تقاضا یہ ہے کہ بندے صرف رب العالمین کی عبادت کریں اور اس کے سوا کسی کے سامنے اپنا سر نہ جھکائیں اسی لئے اللہ تعالیٰ نے یہاں فرمایا ہے کہ چوپایوں کو ہم نے پیدا کیا ہے، ہمارے سوا کوئی ان کی تخلیق پر قادر نہیں ہے اور پھر ہم نے انہیں بندوں کے لئے مسخر کردیا ہے، جس طرح چاہتے ہیں بحیثیت مالک ان میں تصرف کرتے ہیں، بعض جانوروں کو سواری کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور بعض کا گوشت کھاتے ہیں، چمڑے، بال اور اون سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور بعض جانوروں کا دودھ بھی پیتے ہیں، ان تمام نعمتوں کا تقاضا یہ ہے کہ بندے اپنے خالق و مالک کا شکر ادا کریں، اسی کی عبادت کریں اور اس کے سوا غیروں کو اپنا حاجت روا اور مشکل کشا نہ سمجھیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت