(7) اور جو لوگ دنیا اور اس کی عارضی لذتوں کو جنت اور اس کی دائمی خوشیوں پر ترجیح دیتے ہیں، قیامت کے دن ان کے چہرے غم والم کے مارے نہایت بے رونق اور اداس ہوں گے، ان پر کرب و اذیت کے سبب سیاہی چھائی ہوگی، اس لئے کہ انہیں یقین ہوجائے گا کہ آج ان کے لئے کوئی خیر نہیں، انہیں ایسی سزا دی جائے گی جو ان کی ریڑھ کی ہڈی کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے گی، یعنی وہ انتہائی شدید عذاب میں مبتلا کئے جائیں گے۔