(15) اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے فرمایا کہ وہ انکے شبہ کی تردید میں یہ کہیں کہ آدم کی تمام اولاد جو گزشتہ زمانوں میں دنیا میں پائی گئی اور جواب موجود ہیں، جن میں تم بھی ہو اور وہ تمام لوگ جو رہتی دنیا تک پیدا ہوں گے، سب کے سب میدان محشر میں جمع کئے جائیں گے، ایک فرد بشر بھی کہیں جا نہیں سکے گا۔ اللہ تعالیٰ نے سورۃ ہود آیت (103) میں فرمایا ہے: (ذلک یوم مجموع لہ الناس وذلک یوم مشھود) " وہ دن جس میں سب لوگ جمع کئے جائیں گے اور وہ، وہ دن ہے جس میں سب حاضر کئے جائیں گے۔ "