فهرس الكتاب

الصفحة 3794 من 6343

28 کافروں کا حال و انجام بیان کرنے کے بعد اب اہل جنت پر اللہ کا جو انعام و اکرام ہوگا اسے بیان کیا جا رہا ہے اور اس کے مخاطب بھی کافر ہی ہوں گے، تاکہ ان کے لئے تیار کردہ عذاب الیم کا مشاہدہ کرلینے کے بعد جب اہل جنت کے لئے تیار کردہ انعامات الٰہیہ کا ذکر سنیں تو ان کا حزن و الم شدید تر ہوجائے اور ان کی پریشانی اور ان کا اضطراب انتہا کو پہنچ جائے۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس دن اہل جنت اللہ کی دی ہوئی بیش بہا نعمتوں سے مستفید ہونے میں اس طرح مشغول ہوں گے کہ وہ کافروں اور ان کے انجام بد سے بالکل غافل ہوجائیں گے، چاہے وہ ان کے اعزاء و اقارب ہی کیوں نہ ہوں گے، وہ اپنی بیویوں کے ساتھ درختوں کے سائے میں گاؤتکیوں پر ٹیک لگائے آرام کریں گے، وہاں انہیں انواع و اقسام کے پھل اور ہر وہ نعمت ملے گی جس کی وہ لوگ خواہش کریں گے اور بے حد رحم کرنے والے رب کی طرف سے انہیں سلام کا پیغام پہنچے گا، یعنی اللہ تعالیٰ ان کی غایت تعظیم و تکریم کے لئے انہیں سلام کرے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت