فهرس الكتاب

الصفحة 4224 من 6343

(28) موسیٰ (علیہ السلام) کا واقعہ بیان کر کے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک گونہ تسلی دی جا رہی ہے کہ موسیٰ نے بھی اپنی قوم کی طرف سے بڑی اذیت اٹھائی تھی بالاخر اللہ نے ان کے دین کو غالب کیا اور انہیں ان کے دشمنوں سے نجات دی، تو آپ بھی صبر کیجیے اور اپنے مشن کی تکمیل میں لگے رہئے اللہ کا وعدہ برحق ہے، وہ آپ کی ضرور مدد کرے گا اور آپ کا دین اور آپ غالب ہو کر رہیں گے۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم نے موسیٰ کو تورات و نبوت سے نوازا تھا، جیسا کہ سورۃ المائدہ آیت (44) میں آیا ہے: (انا انزلنا التوراۃ فیھا ھدی و نور) " بے شک ہم نے تورات نازل کی جس میں ہدایت اور نور ہے، نیز فرمایا کہ ہم نے بنی اسرائیل کو تورات کا وارث بنایا جو موسیٰ کے بعد بھی مدتوں ان کے پاس رہی، اور جو عقل سلیم رکھنے والوں کے لئے روشنی اور نصیحت فراہم کرتی رہی۔

اس لئے اے میرے نبی ! آپ بھی موسیٰ کی طرح صبر کیجیے، بے شک اللہ کا وعدہ برحق ہے، وہ آپ کو تنہا نہیں چھوڑ دے گا، ہر وقت اپنے رب کی یاد میں لگے رہئے اور استغفار، دعا، نماز اور تسبیح و تہلیل آپ کا شیوہ رہے۔ بعض لوگوں نے صبح و شام کی تسبیح سے فجر اور عصر کی نماز مراد لی ہے اور حسن اور قتادہ کا خیال ہے کہ ان سے مراد صبح اور شام کے وقت کی دو دو رکعتیں ہیں جو پنجگانہ نماز فرض ہونے سے پہلے پڑھی جاتی تھیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت