فهرس الكتاب

الصفحة 4829 من 6343

(25) مشرکین مکہ کی سرکشی حد سے تجاوز کرچکی ہے، انہوں نے باطل کو اپنے گلے سے اس طرح لگا لیا ہے کہ حق کی تائید میں چاہے کوئی بھی دلیل پیش کردی جائے، اسے قبول نہیں کریں گے اور کبرو عناد سے باز نہیں آئیں گے۔

اگر کھلی نشانی کے طور پر ان پر عذاب کے بڑے بڑے تودے بھی برسا دیئے جائیں، تب بھی یہی کہیں گے کہ یہ تو تہ بہ تہ بادل کے ٹکڑے ہیں اور اس نشانی سے انہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا ان کافروں کی دو اعذاب و عقاب کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے آیت (45) میں فرمایا کہ اے میرے نبی ! آپ انہیں روز قیامت تک ان کے حال پر چھوڑ دیجیے اور خوب مزا اڑانے دیجیے قیامت کے دن انہیں اپنا انجام معلوم ہوجائے گا، جب ان کی تمام سازشیں دھری کی دھری رہ جائیں گی اور کوئی ان کی مدد کے لئے نہیں آئے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت