فهرس الكتاب

الصفحة 5481 من 6343

(10) مشرکین مکہ مسلمانوں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہتے تھے کہ اگر یہ لوگ جنت میں جائیں گے تو ہم ضرور جنت میں جائیں گے، اسی کی رتدید کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ کیا ان میں سے ہر ایک شخص لالچ کرتا ہے کہ وہ نعمتوں والی جنت میں جائیں گے؟ ایسا ہرگز نہیں ہوسکتا، اس لئے کہ انہوں نے اپنی روحوں کو شرک و معاصی کے ذریعہ پلیدب نا رکھا ہے، دوسری بات یہ ہے کہ کیا وہ اپنی پیدائش کی حقیقت کو بھول گئے ہیں، وہ تو ایک نطفہ حقیر سے پیدا کئے گئے ہیں، پھر یہ تکبر کیسا، وہ تو کسی چیز کی قدرت نہیں رکھتے ہیں، پھر وہ کیسے دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ جنت میں ضرور داخل ہوں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت