(18) اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ مشرکین مکہ سے پہلے بھی بہت سی قومیں گمراہ ہوئیں اور ہم نے انہیں ان کے برے اعمال کے انجام بد سے ڈرانے کے لئے انبیاء و رسل بھیجے اور جنہوں نے ان کی دعوت کو قبول نہیں کیا انہیں ہلاک کردیا اور اپنے ان نیک بندوں کو اس عذاب سے بچا لیا جو اخلاص و للہیت کے ساتھ ہماری عبادت کرتے رہے۔