فهرس الكتاب

الصفحة 5834 من 6343

(14) اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے فرمایا کہ آپ کا کام پیغام رسانی ہے آپ کی ذمہ داری یہ نہیں ہے کہ لوگوں کو قیامت کی آمد کا یقینی وقت بتائیں، اس کا علم تو صرف آپ کے رب کو ہے۔

آیت (46) میں قیامت کی ہولناکی کا بار بار احساس دلانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ منکرین قیامت جب اپنی آنکھوں سے اس دن کا مشاہدہ کرلیں گے، تو مارے رعب و دہشت کے انہیں ایسا لگے گا کہ وہ دنیا میں یا اپنی قبروں میں محض ایک شام یا ایک صبح رہے تھے۔ وباللہ التوفیق ولہ الحمد والنۃ

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت