فهرس الكتاب

الصفحة 4009 من 6343

(2) گزشتہ کافرو مشرک قوموں کا جوا انجام ہوا، اسے بیان کر کے کفار قریش کو دھمکی دی جا رہی ہے اللہ نے فرمایا کہ ہم نے اہل مکہ سے قبل بہت سی قوموں کو ان کے کبر و غرور اور کفر و شکرک کی وجہ سے ہلاک کردیا اور جب عذاب آیا تو فریاد رسی کے لئے چیخنے اور پکارنے لگیں، لیکن اس وقت کی چیخ و پکار سے انہیں کیا فائدہ پہنچ سکتا تھا اس وقت نہ تو وہ لوگ بھاگ سکتے تھے، نہ سہی کوئی انہیں بچا سکتا تھا۔

ان واقعات سے کفار مکہ کو عبرت حاصل کرنی چاہئے تھی، لیکن ان سے انہیں کو فائدہ نہیں پہنچا اور حیرت و استعجاب کرنے لگے کہ کیسے انہی میں کا ایک آدمی اللہ کا رسول ہونے کا دعویٰ کر رہا ہے اور آپس میں ایک دوسرے سے کہنے لگے کہ یہ تو جادوگر اور جھوٹا ہے، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ بہت سے معبودوں کے بجائے صرف ایک معبود ہو، یہ تو بڑی عجیب و غریب بات ہے، اور یہ بات انہوں نے اس لئے کہی کہ ان کے آباؤ و اجداد مدت مدید سے اسی عقیدہ کے حامل تھے اور یہ بات ان کے رگ و پے میں بس گئی تھی اس لئے یہ بھی ان کی اندھی تقلید میں اسی عقیدہ کے حامل ہیں شرک نے ان کے دل کی آنکھوں کو اندھا کردیا ہے، اور حق بات قبول کرنے کی صلاحیت ان سے چھن گئی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت