فهرس الكتاب

الصفحة 4781 من 6343

(24) رب ذوالجلا نے اپنی عظمت و کبریائی بیان کی ہے کہ اس مقام اپنے بندوں کے مقابلے میں وہ نہیں ہے جو دنیا کے آقاؤں کا ان کے غلاموں کے مقابلے میں ہوتا ہے دنیا کے آقا اپنے غلاموں کے یک گونہ محتاج ہوتے ہیں، ان کے آقا ان سے خدمت اور تجارت یا مزدوری کے ذریعہ مال کا مطالبہ کرتے ہیں، جبکہ اللہ اپنے بندوں سے بندگی کے سوا کسی چیز کا مطالبہ نہیں کرتا ہے، کیونکہ وہ غنی ہے، وہ کسی چیز کا محتاج نہیں ہے، وہی سب کو روزی دیتا ہے اور اس کی قوت ایسی زبردست اور ناقابل شکست ہے کہ آسمان و زمین میں کوئی چیز اسے عاجز نہیں بنا سکتی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت