(114) کفار قریش رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بچپن سے اچھی طرح جانتے تھے، انہیں پتہ تھا کہ آپ عقلی اور اخلاقی اعتبار سے ان میں سب سے اعلی وارفع ہیں۔ لیکن جب دعوت اسلام لے کر ان کے سامنے آئے تو کہنے لگے کہ یہ تو مجنون ہے جبھی تو اس قسم کی باتیں کرتا ہے، اللہ تعالیٰ نے ان کی تردید کی اور کہا کہ محمد نہ تو مجنون ہیں جیسا کہ کفار قریش انہیں بچپن سے جانتے ہیں، اور نہ جو باتیں بتاتے ہیں وہ کسی پاگل کی بڑ ہے، بلکہ وہ تو اللہ کا پیغام پہنچا رہے ہیں۔