(14) مشرکین مکہ آپ کی اور قرآن کریم کی تکذیب کرتے ہیں تو کیا آپ دعوت حق کا ان سے کوئی معاوضہ مانگتے ہیں جس کے بوجھتلے وہ دبے جا رہے ہیں اور اسی وجہ سے آپ کی دعوت قبول کرنے سے کتراتے ہیں؟ ایسی تو کوئی بات نہیں ہے یا لوح محفوظ ان کے سامنے کھلا پڑا ہے اور علم غیب سے سارے پردے ان کے لئے اٹھا دیئے گئے ہیں، جس سے استفادہ کر کے وہ خود ہی جان لیتے ہیں کہ اللہ کے نزدیک ان کا مقام اہل ایمان سے ارفع اور اعلیٰ ہے اور انہیں آپ پر نازل کردہ وحی اور دین کی ضرورت نہیں ے۔ ایسی بھی کوئی بات نہیں ہے۔