(5) ان کافر و سرکش قوموں میں قوم نوح کیل وگ بھی تھے، جنہیں اللہ تعالیٰ نے سمندر میں ڈبو دیا جب طوفان کا پانی زمین پر ہر طرف پھیل گیا اور نشیبی اور بالائی زمین میں کوئی فرق نہ رہا تو اللہ تعالیٰ نے نوح اور ان کے مسلمان ساتھیوں کو کشتی میں سوار ہونے کا حکم دیا چنانچہ کشتی میں سوار لوگوں کے سوا سب ہلاک ہوگئے اور کشتی باقی ماندہ لوگوں کے لئے عبرت و موعظت کا سبب بن گئی کہ اللہ تعالیٰ کس طرح اپنے رسولوں کی مدد کرتا ہے اور اپنے دشمنوں کو برباد کردیتا ہے نیز یہ واقعہ ہر ذی عقلو ہوش کے دل و دماغ میں ہمیشہ کے لئے ثبت ہوگیا اور انہیں معلوم ہوگیا کہ اللہ سے سرکشی کرنے والی قوم کا انجام یکسا ہوتا ہے۔