فهرس الكتاب

الصفحة 1204 من 6343

(31) اس آیت کا تعلق اوپر والی آیت سے ہے اور معنی یہ ہے کہ تمام اہل کفر جہنم میں جمع کئے جائیں گے تاکہ اللہ تعالیٰ کافروں کو مومنوں سے الگ کردے یا اس کا معنی یہ ہے کہ اہل کفر اپنامال اسلام کے خلاف کاروائی میں خرچ کریں گے وہ ان کے لیے دنیا اور آخرت میں حسرت کا باعث بنے گا اور مسلمان جو مال نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نصرت کے لیے خرچ کریں گے اللہ تعالیٰ قیامت کے دب جزا کے اعتبار سے اسے مشرکوں کے مال سے الگ کردے گا جو وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عداوت اور ان کے خلاف جنگ پر صرف کریں گے اور آخرت میں اللہ تعالیٰ تمام کافروں کو جہنم میں اس طرح اکٹھا کر دے گا کہ مارے ازدحام کے ایک دوسرے پر لدے ہوں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت