فهرس الكتاب

الصفحة 3642 من 6343

4 عقل و منطق کا یہی تقاضا ہے کہ جس اللہ نے انسانوں کو پیدا کیا ہے اور انہیں اپنی طاعت و بندگی کا مکلف کیا ہے، وہ انہیں دوبارہ زندہ کرے اور ان کے نیک و بداعمال کا بدلہ انہیں چکائے اسی حقیقت کو اللہ تعالیٰ نے آیات 5,4 میں بیان فرمایا ہے کہ جو لوگ ایمان لائیں گے اور دنیا کی زندگی میں نیک عمل کریں گے تو قیامت کے دن اللہ ان کے گناہوں کو معاف کر دے گا اور انہیں جنت میں داخل کر دے گا اور جو لوگ اس کی آیتوں کا انکار کریں گے ان میں شبہات پیدا کریں گے اور اس کے بندوں کو ان پر ایمان لانے سے روکیں گے اور اس گمان میں مبتلا رہیں گے کہ ہم انہیں دوبارہ پیدا کرنے سے عاجز ہیں، ایسے لوگ بدترین اور درد ناک عذاب سے دوچار ہوں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت