(39) اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ وہ جنت ہوگی جو ہم اپنے ان بندوں کو دیں گے جو اہل تقوی ہوں گے، خوشی اور غم ہر حال میں ہمارے فرمانبرداری ہوں گے، غصہ کو دبائیں گے اور لوگوں کو درگزر کریں گے۔ جیسا کہ اللہ نے سورۃ المومنون کی ابتدائی آیتوں میں مومنوں کی صفات بیان فرماتے ہوئے کہا ہے: (قد افلح المومنون) اور آخر میں فرمایا: (اولئک ھم الوارثون۔ الذین یرثون الفردوس ھم فیھا خالدون) جن مومنین کی مذکورہ بالا آیتوں میں صفات بیان کی گئی ہیں وہی لوگ فردوس کے وارث بنیں گے جہاں وہ ہمیشہ کے لیے رہیں گے۔