فهرس الكتاب

الصفحة 4567 من 6343

(11) قرآن کریم کا معروف طریقہ ہے کہ ترغیب و ترہیب کو ایک دوسرے کے بعد بیان کرتا ہے چونکہ آیت (11) میں مشرکین مکہ اور ان کے انکار قرآن کا بیان آیا ہے، اسی لئے اس آیت میں رب العالمین پر ایمان لانے والوں اور ان کے اچھے انجام کا ذکر آیا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے، اس کے سوا کوئی نہیں، پھر وہ جب تک زندہ ہے، لا الہ الا اللہ کے منہج پر قائم رہے اور عمل صالح کی پابندی کرتے رہے، انہیں قیامت کے دن نہ کوئی خوف لاحق ہوگا اور نہ کوئی غم ان کا ٹھکانا جنت ہوگا، جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور یہ بہترین انجام ان کے نیک اعمال کا بدلہ ہوگا۔

مفسرین لکھتے ہیں کہ آیت (13) میں لفظ " ثم" اس بات کی دلیل ہے کہ عقیدہ توحید کے بعد ہی عمل صالح کا اعتبار ہوتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت