فهرس الكتاب

الصفحة 2864 من 6343

29۔ منافقین کے برخلاف جن مومنوں نے اللہ کی سیدھی راہ کو اختیار کرلیا جب انہیں قرآن و سنت کی طرف بلایا جاتا ہے تو فورا سر نیاز خم کردیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم اللہ اور رسول کی اطاعت کرتے ہیں، ایسے لوگوں کو اللہ نے دنیاو آخرت میں کامیابی کی خوشخبری دے دی ہے اور مزید تاکید کے طور پر فرمایا ہے کہ جو اللہ ور رسول کی اطاعت کرے گا اور ظاہر و باطن میں اس سے ڈرتا رہے گا اور اس کے اوامر و نواہی کی مخالفت نہیں کرے گا، قیامت کے دن وہی لوگ عذاب نار سے بچالیے جائیں گے، اور انبیاء و صدیقین اور شہداء و صالحین کے ساتھ جنت میں بھیج دیئے جائیں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت