فهرس الكتاب

الصفحة 4993 من 6343

(18) جب قیامت واقع ہوگی اور مردے اپنی قبروں سے نکل کر میدان محشر کی طرف دوڑیں گے، اس دن کسی جن و انس سے اس کے گناہوں کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا، کیونکہ سب اپنی اپنی پیشانیوں سے پہچانے جائیں گے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ آل عمران آیت (106) میں فرمایا ہے: (یوم تبیض وجوہ وتسودو جوہ) " جس دن بعض چہرے سفید ہوں گے اور بعض سیاہ" اور یہاں آیت (41) میں فرمایا ہے کہ اس دن مجرمین اپنی خاص نشانیوں کے ذریعہ پہچاین جائیں گے اور فرشتے ان کی ٹانگوں کو ان کی پیشانیوں سے ملا کر باندھ دیں گے اور گھسیٹ کر جہنم میں ڈال دیں گے۔

اور جہنم اور جہنمیوں کی یہ دلفگاہ منظر کشی یقیناً ایک نعمت ہے کہ آدمی جہنم کی ہولناکیوں کو یاد کر کے اپنی اصلاح کرسکتا ہے اسی لئے اللہ نے فرمایا کہ اے جن و انس ! تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کا انکار کرو گے؟!ٖ

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت