فهرس الكتاب

الصفحة 2688 من 6343

(37) بتوں کی حقارت بیان کی جارہی ہے اور ان کے پجاریوں کی عقل پر ماتم کیا جارہا ہے کہ ذرا عقل کے ناخن تو لو، اور غور تو کرو کہ جن بتوں کی تم اللہ کے بجائے پوجا کرتے ہو وہ تمام اکٹھے ہو کر ایک مکھی بھی پیدا نہیں کرسکتے ہیں، جو اللہ کی حقیر ترین مخلوق ہے اور وہ حقیر ترین مکھی اگر ان سے کوئی چیز چھین لے تو اسے وہ واپس نہیں لے سکتے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ تمہارے بت اور مکھی دونوں ہی حقیر اور کمزور ہیں، بلکہ تمہارے معبود تو زیادہ حقیر اور کمزور ہیں کہ وہ اپنے آپ سے مکھی کو بھی نہیں بھگا سکتے ہیں۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ نے آیت (74) میں فرمایا ہے کہ کافروں اور مشرکوں نے اللہ کی قدرو منزلت کو جانا ہی نہیں، وہ تو وہ ہے جس نے اپنی قدرت سے سب کچھ پیدا کیا ہے اور جو ہر چیز پر غالب ہے، کوئی شے اسے مغلوب نہیں کرسکتی اور کوئی چیز اس کے حکم سے سرتابی نہیں کرسکتی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت