(29) ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا: آپ کا یہ گھر بار اور شہر چھوڑ کر کہیں اور جارہا ہوں، اور اللہ کے سوا جن معبودوں کی آپ لوگ عبادت کرتے ہیں میں ان سے اپنی دوری کا اعلان کرتا ہوں اور میں صرف اپنے رب کی عبادت کروں گا مجھے امید ہے کہ میرا رب میری دعا کو ضائع نہیں کرے گا، اور مجھے اہل و عیال عطا کرے گا جو غربت میں میرے انس و سکون کا باعث بنیں گے۔