سورۃ الضحیٰ مکی ہے، اس میں گیارہ آیتیں، اور ایک رکوع ہے
تفسیر سورۃ الضحیٰ
نام: پہلی آیت لفظ " والضحی" ہے یہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا ہے۔
زمانہ نزول: یہ سورت تمام کے نزدیک مکی ہے۔ ابن مردویہ اور بیہقی وغیرہ نے ابن عابس (رض) سے روایت کی ہے کہ " والضحی" مکہ میں نازل ہوئی تھی۔