(12) جب اپنے کفر و سرکشی سے باز نہیں آئے، تو اللہ تعالیٰ نے انہیں ہلاک کرنے کے لیے ان پر ایک تیز اور ٹھنڈی ہوا کو مسلط کردیا جو سات رات اور آٹھ دن تک چلتی رہی اور جس نے ان میں سے ایک کو بھی نہیں چھوڑا یہ دن ان کے لئے بڑے ہی برے دن ثابت ہوئے مجاہد اور قتادہ کہتے ہیں کہ یہ ایام بدھ سے بدھ تک ماہ شوال کے آخری ایامتھے اس عذاب کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے انہیں دنیا میں روسا کیا اور آخرت میں جو عذاب انہیں دیا جائے گا وہ بہت ہی زیادہ رسوا کن ہوگا اور کوئی ان کا پرسان حال نہیں ہوگا۔