فهرس الكتاب

الصفحة 1912 من 6343

(42) اللہ تعالیٰ نے آپ کو خبر دی ہے کہ کفار قریش کی استہزا آمیز باتوں سے آپ کو جو تکلیف پہنچتی ہے اس کی اللہ کو خبر ہے، انسانی فطرت کا یہی تقاضا ہے، لیکن آپ صبر سے کام لیں اور تسبیح و تحمید میں مشغول رہیں اور نماز پڑھا کریں، تو آپ کا غلم ہلکا ہوجائے گا اور ذہنی اذیت کم ہوجائے گی، اللہ تعالیٰ نے سورۃ البقرہ آیت (45) میں فرمایا ہے: (واستعینوا بالصبر والصلاۃ) کہ آپ صبر اور نماز کے ذریعہ اللہ سے مدد مانگیں۔ اور سورۃ الرعد آیت (28) میں فرمایا ہے: (الا بذکر اللہ تطمئن القلوب) کہ آگاہ رہو ! اللہ کی یاد سے ہی دلوں کو اطمینان ملتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت