فهرس الكتاب

الصفحة 3013 من 6343

18۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم نے انہیں کشاں کشاں سرزمین مصر، اس کے باغات، نہروں، خزا نوں اور عیش کی جگہوں سے دور کر کے موسیٰ کے پیچھے لگا دیا، اور اس طرح ہم نے انہیں ان کے گھروں اور املاک اور جائدادوں سے الگ کردیا، اور بنی اسائیل کو ان تمام چیزوں کا وارث بنا دیا، حسن بصری کہتے ہیں کہ فرعونیوں کے غرق ہوجانے کے بعد بنی اسرائیل واپس آئے اور مصر کے مالک بن گئے، بعض کہتے ہیں کہ بنی اسرائیل واپس نہیں آئے، اور یہاں وراثت سے مراد فرعونیوں کے زیورات ہیں جو بنی اسرائیل نے اللہ کے حکم سے ان سے ادھا رلیا تھا

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت