(11) اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل پر بہت سارے احسانات کئیتھے، یہاں انہی میں سے بعض تذکرہ ہے۔ فرعون نے بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا تھا، ان کے لڑکوں کو قتل کر تاتھ ا، ان کی عورتوں و رسوا کرنے کے لئے زندہ رکھتا تھا اور ان سے مشکل ترین کام لیتا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے اسے ہلاک کر کے بنی اسرائیل کو اس رسوا کن عذاب سے نجات دے دی۔ آیت (31) کے آخر میں اللہ نے فرعون کی ہلاکت کا سبب بیان کرتے ہئے فرمایا کہ فرعون بڑا ہی متکبر تھا اور کفر باللہ، ظلم اور ارتکاب معاصی میں حد سے تجاوز کر گیا تھا۔