(7) جن گزشتہ قوموں نے نشانیوں کا مطالبہ کیا، اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف بھیجے گئے رسولوں سے کہا کہ اگر نشانیاں دیکھ لینے کے باوجود ایمان نہیں لائیں گے تو انہیں ہلاک کردیا جائے گا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا نشانیاں آئیں، اور وہ قومیں ایمان نہیں لائیں تو اللہ نے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا، انبیا اور ان پر ایمان لانے والوں کے علاوہ سب کو ہلاک کردیا۔