فهرس الكتاب

الصفحة 2077 من 6343

(22) قتل اولاد اور زنا سے ممانعت کے بعد اس آیت کریمہ میں کسی بھی بے گناہ آدمی کے قتل سے منع کیا گیا ہے، سوائے اس شخص کے جس کا شرعی طور پر قتل کرنا ضروری ہوجائے، جیسے کوئی مرتد ہوجائے، یا شادی کرنے کے بعد زنا کا مرتکب ہو، یا کسی آدمی کو ناحق قتل کردے، اور اگر کوئی کسی کو جان بوجھ کر ناحق قتل کردے، تو اس کے ولی کو پورا اختیار ہے چاہے تو قاتل سے حاکم وقت کے ذڑیعہ قصاص کا مطالبہ کرے یا دیت لے لے یا چاہے تو اللہ کے لیے معاف کردے، اور قصاص لینے میں حد سے تجاوز نہ کرے، قاتل کے علاوہ دوسرے کو قتل نہ کرے، اگر قاتل ایک ہے تو دو یا دو سے زیادہ کو قتل نہ کرے، جیسا کہ زمانہ جاہلیت میں ہوتا تھا کہ ایک کے بدلے کئی کو قتل کردیتے تھے، اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے قصاص واجب کر کے مقتول کے اولیا کی مدد فرما دی ہے اور جو مناسب بدلہ ہونا چاہیے اسے مقرر کردیا ہے اس لیے اللہ کے حکم سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت