فهرس الكتاب

الصفحة 4858 من 6343

(14) تمہارے یہ جھوٹے معبود جنہیں تم نے اور تم سے پہلے تمہارے آباء و اجداد نے اللہ کے ناموں سے مشتق نام دے کھے ہیں، ان میں معبود بننے کی کوئی بھی صفت موجود نہیں ہے، تم نے محض اپنی طرف سے ان کے ایسے نام رکھ دیئے ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور جن کی اللہ نے کوئی دلیل نہیں نازل کی ہے تم محض اپنے وہم و گمان اور اپنی خاہش نفس کی پیروی کرتے ہو حالانکہ تمہارے پاس تمہارے رب کی جانب سے واضح دلیل آچکی ہے کہ یہ بت اس لائق نہیں کہ ان کی عبادت کی جائے عبادت تو صرف اللہ کے لئے خاص ہے جو ہر چیز کا خالق اور آسمان اور زمین اور ان کے درمیان کی ہر چیز کا مالک ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت