فهرس الكتاب

الصفحة 4647 من 6343

(12) یہی وہ بیعت ہے جو صحابہ کرام نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاتھ پر حدیبیہ میں ایک دخت کے نیچے کی تھی، اس کا ذکر آیت (10) میں بھی آچکا ہے اور وہاں بتایا جا چکا ہے کہ اسے " بیعت رضوان" اس لئے کہا جاتا ہے کہ جن صحابہ کرام نے یہ بیعت کی تھی، انہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی رضا اور خوشنودی کی خوشخبری دی تھی، وہ خوشخبری اسی آیت (18) میں دی گئی ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اللہ تعالیٰ نے خبر دی تھی کہ جن مومنین نے درخت کے نیچے آپ کے ہاتھوں پر بیعت کی ہے ان سے اللہ راضی ہوگیا اس بیعت کی بنیادی شرط یہ تھی کہ کفار قریش سے جنگ کرنے میں ہر شخص اپنی جان کی بازی لگا دے گا اور کسی حال میں بھی میدان چھوڑ کر نہیں بھاگے گا۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جب اس نے مومنوں کے دلوں کی صداقت اور ان کے عہد پر قائم رہنے کے عزم صمیم کو جان لیا، تو انہیں صبر و ثبات قدمی اور سکون قلب عطا فرمایا اور ان کے صبر و شکیبائی کے بدلے انہیں اہل مکہ کے غنائم کے بجائے جلد ہی فتح خیبر اور وہاں پائے جانے والے بہت سے نائم کی خوشخبری دی اس زمانے میں خیبر کی سر زمین بہت ہی زرخیز مانی جاتی تھی، اور وہاں کے یہودیوں کے پاس بڑی دولت تھی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انت مام پھلوں، زمینوں اور مال و دولت کو بیعت رضوان میں شریک ہونے والے صحابہ کرام کے درمیان تقسیم کردیا۔

اس بیعت کا سبب یہ تھا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عثمان بن عفان (رض) کو اہل قریش کے پاس اپنا ایلچی بنا کر بھیجا، تاکہ وہ انہیں اس بات کا یقین دلائیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے صحابہ کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کے لئے آئے ہیں، اس کے علاوہ آپ کا کوئی مقصد نہیں ہے۔ عثمان جب پیغام رسانی سے فارغ ہوئے تو اہل مکہ نے ان سے کہا کہ اگر تم چاہو تو خانہ کعبہ کا طواف کرلو، انہو نے کہا کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پہلے طواف نہیں کروں گا۔ اس بات پر وہ لوگ چراغ پا ہوگئے اور عثمان کو واپس جانے سے روک دیا ادھر مسلمانوں میں یہ خبر پھیل گئی کہ عثمان قتل کردیئے گئے، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جب تک ہم مکہ والوں سے بدلہ نہیں لیں گے، یہاں سے واپس نہیں جائیں گے اور مسلمانوں کی سو رکی بازی لگانے کے لئے اپنے ہاتھ پر بیعت کرنے کا حکم دیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت