(73) بادیہ نشیں منافقین کے باریں میں بتایا جارہا ہے کہ ان کا کفر و نفاق دوسروں سے زیادہ سخت ہوتا، اس لیے کہ ان کے مزاج میں سختی اور وحشت ہوتی ہے اور علماء مجالس سے دور ہونے کی وجہ سے قرآن و سنت کی تعلیمات سے بے بہرہ ہوتے ہیں، امام احمد ابو داؤد اور ترمذی وغیرہم نے ابن عباس سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا جو بادیہ نشیں ہوجاتا ہے اس میں سختی آجاتی ہے۔