فهرس الكتاب

الصفحة 1429 من 6343

(44) عقیدہ توحید، نبی کریم کی صداقت، اور بعث بعد الموت کی حقانیت ثابت کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے عرب و عجم کے تمام بنی نوع انسان کو قرآن کریم کی عظمت کا احساس دلایا ہے، اور اس کی عظیم ترین خوبیوں کو بیان کر کے گویا انہیں دعوت دی ہے کہ جب قرآن ان گنت خوبیوں والی کتاب ہے، تو اس پر ایمان لاکر اپنی دنیا و آخرت کیوں نہیں سدھار لیتے؟ قرآن کریم میں انسانوں کے لیے ہر قسم کی نصیحت ہے، اس کے ذریعہ شک و شبہ اور کفر و نفاق کی بیماریوں سے شفا ملتی ہے، اور یہ مومنوں کے لیے ہدایت اور باعث رحمت ہے۔

آیت (58) میں قرآن کریم کو اللہ کے فضل اور اسلام کو اس کی رحمت سے تعبیر کیا گیا ہے اور ان دونوں کو دنیا و مافیہا سے بہتر بتایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ مومنوں کو ان دونوں نعمتوں کے حصول پر خوشی منانی چاہیے، نہ کہ دنیا کی فانی اشیاء پر، ابن عباس (رض) سے یہی تفسیر منقول ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت