فهرس الكتاب

الصفحة 3734 من 6343

23 بتوں اور جھوٹے معبودوں کی انتہائی عجزی اور بے بسی بیان کرنے کے بعد اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے اپنی عظیم قدرت کی دلیل پیش کی ہے کہ صرف اس کی ذات ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو ان کی جگہوں میں ثبات کردیا ہے، ان کے اندر ایسی قوت پیدا کردی ہے کہ سارے آسمان اپنی جگہوں میں بغیر کسی مرئی سہارے کے قائم ہیں اور زمین بھی اپنی جگہ ثابت ہے، اس میں حرکت پیدا نہیں ہوتی ہے ورنہ آسمان انسانوں کے سروں پر گر کر انہیں تباہ کردیتا اور زمین ہل کر تمام مخلوقات کو تہہ و بالا کردیتی اور ان کا جینا دوبھر ہوجاتا ہے۔ یہ سب محض اس قادر مطلق اور مالک کل کی طاقت و قدرت کے سہارے قائم ہیں جو نہایت بردبار اور گناہوں کو معاف کرنے والا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت