(14) یہاں اللہ تعالیٰ نے بیعت رضوان والوں کو بشارت دی ہے کہ اگر مشرکین مکہ حدیبیہ کے مقام پر ان سے جنگ کرتے تو ان کو منہ کی کھانی پڑتی، اور پیٹھ پھیر کر بھگاتے اور کوئی ان کا یارومددگار نہ ہوگا۔ اللہ تعالیٰ کی ہمیشہ سے یہی سنت رہی ہے کہ اس نے اپنے مومن بندوں کی کافروں کے خلاف مدد کی ہے۔ حق کو سربلندی عطا کی ہے اور باطل کو سرنگوں کیا ہے۔