(2) اللہ تعالیٰ نے کفار و مشرکین کی حالت پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے مسلمانوں سے فرمایا کہ یہ لوگ تمہارے زبردست دشمن ہیں، اگر یہت مہیں پا لیں اور تم پر ان کی گرفت مضبوط ہوجائے تو تمہیں کبھی نہ چھوڑیں، اپنی زبانوں سے بھی تمہیں ایذا پہنچائیں اور اپنے ہاتھوں سے بھی، یعنی گالیاں دیں، ماریں اور قتلک ریں، ان کی تو دلی تمنا ہے کہ تم سب اسلام سے برگشتہ ہوجاتے اور دوبارہ کفر کو قبول کرلیتے۔