فهرس الكتاب

الصفحة 2600 من 6343

(35) مشرکین مکہ کو بالخصوص اور تمام مشرکین عالم کو بالعموم خطاب کر کے کہا جارہا ہے کہ تم اور تمہارے وہ معبود جنہیں تم اللہ کے سوا پوجتے ہو سبھی اس جہنم کا ایندھن بنو گے جس میں تم ضرور داخل ہوگے، اور اس وقت تمہیں یقین ہوجائے گا کہ اگر یہ اصنام تمہارے حقیقی معبود ہوتے تو تمہارے ساتھ جہنم کا ایندھن نہ بنتے، عابد و معبود سبھی اس جہنم میں ہمیشہ جلتے رہیں گے، علمائے تفسیر لکھتے ہیں کہ پتھر کے تراشے بتوں کو جہنم میں ان کے پجاریوں کی تذلیل و اہانت کے لیے ڈالا جائے گا، اور شدت عذاب اور شدت حزن و الم کی وجہ سے جہنمیوں کے منہ سے ایک کربناک چیخ نکلتی رہیے گی، اور جہنم کی چنگھاڑ اور جہنمیوں کی چیخ و پکار اور شدت عزاب کی وجہ سے جہنمی کچھ بھی نہ سن پائیں گے۔ اعاذنا اللہ من النار۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت