فهرس الكتاب

الصفحة 1903 من 6343

(36) سورۃ الفاتحہ اور قرآن کریم جیسی نعمتوں کے مقابلے میں دنیا کی ہر شے حقیر ہے، اس لیے اس نعمت عظمی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے رہیے، اور اہل دنیا کو ہم نے جو عارضی نعمتیں دے رکھی ہیں ان کی خواہش نہ کیجیے، وہ نعمتیں ہم نے انہیں اس لیے دی ہیں تاکہ ہم انہیں آزمائیں اور جو اس آزمائش میں کامیاب نہیں ہوگا، اس کے لیے وہ نعمتیں وبال جان بن جائیں گی، اور کفار قریش اگر ایمان نہیں لاتے ہیں تو غم نہ کیجئیے اور جو غریب اور کمزور مسلمان آپ کے ساتھ ہیں ان کے ساتھ تواضع اختیار کیجیے، انہیں اپنے آپ سے قریب کیجیے اور روسائے قریش کے کفر و عناد کی پرواہ نہ کیجیے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت