فهرس الكتاب

الصفحة 5732 من 6343

(9) اللہ اور اس کے رسول کو جھٹلانے والوں کے لئے وہ دن اتنا سخت ہوگا کہ خوف و دہشت کے مارے ان کی زبانیں گنگ ہوں گی، ایک کملہ بھی ان کے منہ سے نہیں نکلے گا۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ قیامت کے دن اہل موقف کئی حالات سے گذریں گے، بعض حالات میں وہ بات کریں گے بلکہ آپس میں ایک دوسرے سے جھگڑیں گے، جیسا کہ سورۃ الزمر آیت (31) میں آیا ہے: (ثم انکم یوم القیامۃ عندربکم تختصمون) " پھر تم لوگ قیامت کے دن اپنے رب کے پاس ایک دوسرے سے جھگڑو گے" اور بعض حالات میں مارے دہشت کے ان کی زبان سے ایک کملہ بھی نہیں نکلے گا، جیسا کہ یہاں آیا ہے اور بعض حالات میں اللہ تعالیٰ کی جانب سے ان کے منہ پر مہر لگا دی جائے گی، جیسا کہ سورۃ یٰسین آیت (56) میں آیا ہے: (الیوم نختم علی افواھم) " ہم آج کے دن ان کے منہ پر مہر لگا دیں گے۔ "

اور ان جھٹلانے والوں کو اس دن عذر پیش کرنے کی اجازت ہی نہیں دی جائے گی، تاکہ وہ اپنا عذر پیش کریں، سورۃ النحل آیت (84) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: (ثم لایوذن للذین کفروا ولا ھم یستفتبون) " پھر کافروں کو (معذرت پیش کرنے کی) اجازت نہیں دی جائے گی، اور نہ ان سے توبہ کرنے کو کہا جائے گا"

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت