(7) اور جو لوگ اللہ کی آیتوں کا انکار کریں گے نہ ایمان لائیں گے، اور نہ عمل صالح کریں گے اور جذبہ رحمت سے محروم ہونے کے باعث نہ اللہ کے بندوں پر رحم کریں گے وہ بدبختوں میں سے ہوں گے اور ان کا ٹھکانا جہنم ہوگا جس میں ان کے داخل ہوجانے کے بعد اس کے دروازے ہمیشہ کے لئے بند کردیئے جائیں گے اس سے کبھی نہیں نکل پائیں گے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے کمزور و ناتواں جسموں پر جہنم کی آگ کو حرام کر دے۔ آمین