فهرس الكتاب

الصفحة 2316 من 6343

(30) ابراہیم (علیہ السلام) جب اللہ کی خاطر اپنے خاندان، گھر بار اور شہر کو چھوڑ کر بیت المقدس چلے گئے تو اللہ نے انہیں اسحاق جیسا بیٹا اور یعقوب جیسا پوتا عطا کیا، دونوں ہی ان کی زندگی میں نبی ہوئے، اور جنہیں پاکر ان کی تنہائی دور ہوئی اور آنکھوں کو ٹھنڈک نصیب ہوئی، اور سب کو یعنی ابراہیم، اسحاق، اور یعقوب علیہم السلام کو اللہ نے اپنے فضل و کرم اور اپنی رحمت کا وافر حصہ عطا کیا، نبوت دی اولاد صالح دی، روزی دی اور بیت المقدس کی سرزمین کا مالک بنایا، اور اقوام عالم میں ان سب کو نیک نامی دی، چنانچہ تمام اصحاب ملل و ادیان ابراہیم اور اولاد ابراہیم کی تعریف کرتے ہیں، اور ان کی جانب اپنی نسبت کرتے ہیں۔

بخاری و مسلم کی صحیح حدیث ہے نبی کریم سے پوچھا گیا کہ سب سے اچھے لوگ کون ہیں؟ تو آپ نے فرمایا یوسف نبی اللہ بن یعقوب نبی اللہ بن اسحاق نبی اللہ بن ابراہیم خلیل اللہ۔ ایک دوسری روایت میں ہے: کریم بن کریم بن کریم بن کریم یوسف بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت