فهرس الكتاب

الصفحة 3615 من 6343

(41) اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بیویوں کے رکھنے، چھوڑنے اور ان کے درمیان باری کی تقسیم کے سلسلے میں پورا اختیار دے دیا تھا اور یہ سب کچھ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے اللہ کی انتہائے محبت کی دلیل تھی آپ کو اجازت دے دی گئی تھی کہ اپنی بیویوں میں سے جس سے چاہیں بغیر طلاق کے علیحدگی اختیار کرلیں اور جس کے پاس چاہیں رات گذاریں اور مباشرت کریں۔

شو کانی لکھتے ہیں کہ اس آیت کے نزول سے پہلے تمام بیویوں کے درمیان باری تقسیم کرنی واجب تھی، اس کے بعد آپ کے لئے وجوب منسوخ ہوگیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اختیار حاصل ہوگیا کہ جس کے پاس چاہیں جائیں اور جسے چاہیں بغیر طلاق کے چھوڑ رکھیں چنانچہ عائشہ، حفصہ، ام سلمہ اور زینب کے درمیان باری تقسیم کردی اور سودہ، جویریہ، ام حبیبہ، میمونہ اور صفیہ کے پاس اگر کبھی چاہتے تو ان کے درمیان باری گا کر جاتے۔

بعض مفسرین کا خیال ہے کہ اس آیت میں صرف ان عورتوں کا حکم بیان کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے آپ کو بنی کریم کے لئے بغیر مہ رکے ہبہ کردیا تھا ان میں سے بعض کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چن لیا اور بعض کو چھوڑ دیا، پھر ان عورتوں نے دوسروں سے شادی نہیں کی اس قول کی تائید عائشہ (رض) کی اس حدیث سے ہوتی ہے جسے احمد اور بخاری نے روایت کی ہے کہ وہ ایسی عورتوں کو عار دلاتی تھیں، یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی تو عائشہ نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا: میں دیکھ رہی ہوں کہ آپ کا رب آپ کی خواہش کی تکمیل میں جلدی کرتا ہے۔

بعض نے کہا ہے کہ اس آیت میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اختیار دیا گیا ہے کہ آپ اپنی بیویوں میں سے جسے چاہیں طلاق دے دیں اور جسے چاہیں رکھیں۔

ان احکامات کو بیان کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جب آپ کی بیویوں کو معلوم ہوجائے گا کہ یہ اختیارات آپ کو اللہ نے دیئے ہیں تو سب مطمئن ہوجائیں گیں اور جنہیں آپ نے چھوڑ رکھا ہے وہ غمگین نہیں ہوں گی اور آپ کی مرضی اور خواہش پر راضی ہوجائیں گی۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو مخاطب کر کے فرمایا کہ وہ تمہارے دلوں کی پوشیدہ باتوں کو بھی جانتا ہے تم اپنی بعض بیویوں کی طرف زیادہ مائل ہوتے ہو اور بعض کی طرف کم، اسے یہ معلوم ہے اور اس نے بطور اعزاز و اکرام اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وہ اختیار دے دیا ہے جس کی تفصیل اوپر گذر چکی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت